رجب بٹ کی آمدنی جان کر صارفین حیران رہ گئے

رجب بٹ کی آمدنی جان کر صارفین حیران رہ گئے

رجب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے
رجب بٹ کی آمدنی جان کر صارفین حیران رہ گئے

Webdesk

|

6 Aug 2026

لاہور: پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مجموعی دولت ایک ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

 رجب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، انہوں نے تین سال سے بھی کم عرصے میں بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کیے۔ آج کل وہ اپنی پرتعیش طرزِ زندگی کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

 یوٹیوب دنیا بھر میں کنٹینٹ کری ایٹرز کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ رجب بٹ بھی ان یوٹیوبرز میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی ویڈیوز، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے نمایاں مالی کامیابی حاصل کی ہے۔

 حال ہی میں ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ آیا وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ رجب بٹ نے دعوی کیا کہ گزشتہ سال میں باضابطہ طور پر ارب پتی بن چکا ہوں۔

یوٹیوبر کے مطابق میری مجموعی دولت 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے اور میں اس کامیابی پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقام مجھے 12 سال کی مسلسل محنت کے بعد حاصل ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!