سعودی عرب کا کاروباری دورہ، ارب پتی برطانوی اداکار نے اسلام قبول کرلیا

سعودی عرب کا کاروباری دورہ، ارب پتی برطانوی اداکار نے اسلام قبول کرلیا

اربوں پتی برطانوی اداکار نے عمرہ ادا کرلیا
سعودی عرب کا کاروباری دورہ، ارب پتی برطانوی اداکار  نے اسلام قبول کرلیا

ویب ڈیسک

|

1 Feb 2024

برطانوی ارب پتی اداکار و گلوکار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا۔

ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور کاروباری شخصیت ڈینی نے قبول اسلام کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

انہوں نے مکہ میں مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

 جس کے ساتھ لکھا: ’آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے جائے گی۔ میں کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا مگر کام جلدی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا اور پھر ایک ایسے شخص سے ملا جو مجھے مکہ لے گیا، جہاں سے میرے ایک نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا۔‘

انہوں نے مزید لکھا: ’اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہو گئی ہے'۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!