سدھو موسے والا کے 60 سالہ والدین کے ہاں جلد اولاد کی آمد متوقع

سدھو موسے والا کے 60 سالہ والدین کے ہاں جلد اولاد کی آمد متوقع

سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے جنہیں دو سال قبل قتل کیا گیا
سدھو موسے والا کے 60 سالہ والدین کے ہاں جلد اولاد کی آمد متوقع

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2024

سدھو موسے والا کے 60 سالہ والدین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ایک پرتشدد کاروائی میں قتل کیے جانے والے بھارتی پنجابی گلوکار اور والدین کی اکلوتی اولاد سدھو موسے والا کے ماں باپ کی گود ہری ہونے والی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کی والدہ کی عمر 58 جبکہ والد کی عمر 60 برس ہے، اولاد کی آمد کے سلسلے کو چھ ماہ گزر چکے ہیں۔

دونوں ایک بار پھر والدین بننے کیلیے پرجوش اور انتہائی خوش ہیں کیونکہ سدھو موسے والا کی اندوہناک موت کے بعد ان سے اولاد کا واحد سہارا بھی چھن گیا تھا۔

سدھو موسے والا کے خاندان کے کچھ افراد نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار کی 58 سالہ والدہ چرن کور اگلے ماہ ایک بچے کو جنم دیں گی اور اس وقت وہ 6 ماہ سے نامعلوم مقام پر ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جوڑے نے بچے کی پیدائش کے لیے طریقہ علاج ’’آئی وی ایف‘‘ کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو دو سال قبل گینگسٹرز نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ گلوکار کو 30 گولیاں لگی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!