شادی سے پہلے بہت سارے بوائے فرینڈ اور شوہر کے کلاس فیلو سے تعلقات تھے، صحیفہ جبار

شادی سے پہلے بہت سارے بوائے فرینڈ اور شوہر کے کلاس فیلو سے تعلقات تھے، صحیفہ جبار

پاکستانی اداکارہ نے اپنے شوہر کے کلاس فیلو کے ساتھ تعلقات کا انکشاف کردیا
شادی سے پہلے بہت سارے بوائے فرینڈ اور شوہر کے کلاس فیلو سے تعلقات تھے، صحیفہ جبار

ویب ڈیسک

|

21 Dec 2023

پاکستانی اداکارہ نے اپنے شوہر کے کلاس فیلو کے ساتھ تعلقات کا انکشاف کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ صحیفہ جبار نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور بتایا کہ شادی سے قبل اُن کی ایک لڑکے سے دوستی تھی اور وہ اُن کے شوہر کی کلاش میں پڑھتا تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ’شادی سے قبل میں نے اپس لڑکے سے کئی ملاقاتیں کیں اور پھر بعد میں اُس نے مجھے دھوکا دے دیا، جس کے بعد ایک سال تک میں بری حالت میں رہی‘۔

صحیفہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شادی سے پہلے میرے کئی بوائے فرینڈز تھے، میرے تمام سابق بوائے فرینڈز کی شادیاں میرے بعد ہوئیں اور شوہر کے ساتھ پڑھنے والے بوائے فریںڈ نے تو میری شادی میں بھی شرکت کی تھی‘۔

اداکارہ نے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’ایک بار میں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو شادی پر سب کے سامنے گلے لگا کر مبارک باد دی تھی، میں اپنے تمام بوائے فرینڈز کی بیوؤں میں زیادہ خوبصورت اور خوش لباس ہوں‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!