شاہ رخ خان کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل
شاہ رخ خان کو ہیٹ اسٹروک کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث جسم میں پانی کی کمی ہوگئی، رپورٹ
ویب ڈیسک
|
22 May 2024
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو طبیعت ناسازی کے باعث احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی اُن کا علاج جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان منگل کو احمد آباد کے اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈر اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلا جانے والا آئی پی ایل میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم گئے تھے۔
احمد آباد کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گرینڈ ہونے کی وجہ سے شاہ رخ خان کو پانی کی کمی ہوئی جس کے باعث اُن کی طبیعت بگڑ گئی۔
اسپتال منتقلی کے بعد اطراف کی سیکیورٹی پولیس نے سنبھال لی ہے اور اضافی اہلکار تعینات کردیے جبکہ غیر متعلقہ افراد کو اب داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
Comments
0 comment