شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ کے باہرسے بی ایم ڈبلیو گاڑی چوری
Webdesk
|
28 Oct 2024
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ دادار سے ایک لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑی چوری ہوگئی جس کی مالیت تقریبا 80 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ باندرہ سے تعلق رکھنے والے تاجر روحان خان نے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی۔
رپورٹس کے مطابق ریسٹورینٹ کی پارکنگ میں روحان خان نے اپنی گاڑی کی چابیاں گارڈز کے حوالے کیں، جو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے چند منٹ بعد ہی دو نامعلوم افراد جدید ہیکنگ کے ذریعے گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ چوروں نے انتہائی مہارت کے ساتھ بی ایم ڈبلیو کا دروازہ کھولا اور گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے۔جب روحان خان نے گارڈز سے گاڑی پارکنگ سے لانے کا کہا تو عملہ گاڑی کی عدم موجودگی پر حیران تھا۔
پولیس نے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ روحان خان نے اس واقعے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ کی پارکنگ سے گاڑی کا چوری ہونا ناقابل قبول ہے۔
Comments
0 comment