طلاق کی افواہیں، ایشوریہ کی ایک پوسٹ کے بعد ساری صورت حال واضح ہوگئی

طلاق کی افواہیں، ایشوریہ کی ایک پوسٹ کے بعد ساری صورت حال واضح ہوگئی

ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں زیر گردش تھیں
طلاق کی افواہیں، ایشوریہ کی ایک پوسٹ کے بعد ساری صورت حال واضح ہوگئی

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2024

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں بالآخر دم توڑ گئیں۔

معروف اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر ابھیشیک کو جنم دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بیٹی ارادھیا اور شوہر کی سیلفی پوسٹ شیئر کی۔

ایشوریہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ابھیشیک کی کامیابی، محبت، سکون اور اچھی صحت کے ساتھ ہمیشہ سرخرو رہنے کی دعا بھی دی۔

اداکارہ کی پوسٹ کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے نہ صرف ابھیشیک کو سالگرہ کی مبارک باد دی بلکہ دونوں کی جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایشوریہ اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ کئی ماہ سے زیر گردش ہیں جبکہ بھارتی میڈیا تو یہ دعویٰ تک کرچکی ہے کہ ایشوریہ نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا اور وہ اب علیحدہ رہ رہی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!