وینا ملک کی اجنبی کے ساتھ تصاویر وائرل

وینا ملک کی اجنبی کے ساتھ تصاویر وائرل

اداکارہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں
وینا ملک کی اجنبی کے ساتھ تصاویر وائرل

ویب ڈیسک

|

15 Feb 2025

پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی ایک اجنبی لڑکے کے ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ وینا ملک کی تصاویر میں نوجوان کے ساتھ قربت بہت گہری اور رومانوی نظر آرہی ہے جس کی بنیاد پر صارفین قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

اُن کا خیال ہے کہ یہ لڑکا شہریار چوہدری کا جس کا تذکرہ چند روز قبل وینا نے کیا اور بتایا تھا کہ وہ ایک لڑکے کی ہمسفر بننے جارہی ہیں۔

Preview

حال ہی میں وینا ملک کے ایک انٹرویو میں وینا نے کہا تھا کہ وہ شادی کرنے والی ہیں۔ انٹرویو میں وینا ملک نے اپنی پسند کے مرد کے بارے میں کچھ باتیں بھی کی ہیں۔

Preview

وینا ملک نے بتایا کہ وہ حسن پرست ہیں اور وہ شادی کے لیے دراز قد، خوبصورت اور مکمل شخصیت والا مرد چاہتی ہیں۔ انہوں نے شہریار چوہدری کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک خوبصورت شخص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان اچھے تعلقات اور دوستی ہے، لیکن تاحال شادی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

Preview

سوشل میڈیا پر وینا ملک کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد، لوگوں نے مختلف رائے دی ہیں۔ کچھ لوگوں نے وینا کو مبارکباد دی، جبکہ کچھ لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی ہے۔

Preview

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’’وینا ملک کو اپنی ذاتی زندگی گزارنے کا پورا حق ہے‘‘۔ ’’انھیں اپنی پسند کا شریک زندگی تلاش کرنے کا حق ہے‘‘۔ ’’وینا ملک کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!