یوٹیوبر راحم پردیسی ’قاتلانہ حملہ‘ میں زخمی
یوٹیوبر نے بتایا کہ انہیں نشے میں دھت افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے
ویب ڈیسک
|
13 Jun 2024
معروف پاکستانی یوٹیوبر اور کامیڈین راحم پردیسی حملے میں زخمی ہوگئے جسے انہوں نے ’قاتلانہ‘قرار دیا ہے۔
ارحم پردیسی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر ہیں اور انہیں پٹیاں بندی ہوئی ہیں۔یوٹیوبر کے سر میں پٹی جبکہ ٹی شرٹ پھٹی بھی نظر آرہی ہے۔
راحم پردیسی المعروف نسرین نے بتایا کہ اُن پر نشے میں دھت کچھ عناصر نے حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تاہم خوش قسمتی سے وہ کسی بھی بڑی انجری سے محفوظ رہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملے میں ملوث لوگوں کو وہ قانون کی مدد سے جلد پکڑ لیں گے۔ یوٹیوبر نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہرایا۔
Comments
0 comment