زرین خان پر دھوکے کا الزام، عدالت نے عبوری فیصلہ سنادیا
زرین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018 میں پیسے لینے کے باوجود پرفارم نہیں کیا
ویب ڈیسک
|
13 Dec 2023
دھوکا دہی کے کیس کا سامنا کرنے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنادیا۔
کلکتہ کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی درخواست پر اُن کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
دھوکا دہی کیس میں کلکتہ کی مقامی عدالت نے اداکارہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 30 ہزار روپے کے عوض ان کی 26 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
عدالت نے اداکارہ کو پابند کیا ہے کہ وہ پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ زرین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018ء میں ایک شو میں پرفارمنس کے پیسے لیے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے پرفارم نہیں کیا اور نہ ہی اپنی غیرحاضری سے متعلق شو کے منتظمین کو آگاہ کیا۔
Comments
0 comment