فیکٹ چیک: کیا عمران خان نے سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لی؟
ویب ڈیسک
|
20 Feb 2024
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر مخصوص طبقے کی جانب سے عمران خان کے سیاست سے ریٹائر ہونے کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے اسکی سختی سے تردید کردی۔
معاملہ کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کا ایک لیٹر ہیڈ وائرل ہورہا تھا، جس پر عمران خان قوم سے مخاطب تھے اور لکھا تھا کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔
حقیقت کیا ہے؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ان دعوؤں کی واضح طور پر تردید کی ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان "ملک کے وسیع تر مفاد" میں سیاست سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔
ایک روز قبل سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور اپنی پارٹی کے حمایت یافتہ جیتنے والے امیدواروں کو اپنی مرضی کی پارٹی میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔
نتیجہ
تاہم، نوٹیفکیشن کو 'جعلی' قرار دیتے ہوئے، پی ٹی آئی نے کہا کہ "عمران خان، پی ٹی آئی، اور اس کے اراکین سے متعلق تمام نوٹیفکیشن پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کیے جاتے ہیں"۔
Comments
0 comment