پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم ن لیگ میں شامل ہوگئے؟

پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم ن لیگ میں شامل ہوگئے؟

سوشل میڈیا پر دعوی کیا جارہا ہے کہ جھنگ سے نومنتخب امیدوار قومی اسمبلی ن لیگ میں شامل ہوگئے
پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم ن لیگ میں شامل ہوگئے؟

Webdesk

|

21 Feb 2024

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جھنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی نے مریم نواز سے ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کرلی۔

یہ دعویٰ ایکس صارف چوہدری وقار یونس نے کیا اور انہوں نے شیخ وقاص اکرم کی مریم نواز کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

دعوے کی حقیقت کیا ہے؟

جھنگ سے نومنتخب ایم این اے شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان کی ایڈٹ شدہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں عمران خان کا کھلاڑی تھا اور رہوں گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!