اسلام آباد پر ڈرون حملے کی کوشش، حکومت نے تصدیق کر کے افغان میڈیا کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا

اسلام آباد پر ڈرون حملے کی کوشش، حکومت نے تصدیق کر کے افغان میڈیا کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا

افغان اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ حملے میں فوجی تنصیبات کو نقصان ہوا ہے
اسلام آباد پر ڈرون حملے کی کوشش، حکومت نے تصدیق کر کے افغان میڈیا کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2026

وزارت اطلاعات نے اسلام آباد میں فتنہ الخوارج کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش کی تصدیق کرتے ہوئے اس حوالے سے جاری پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان پر ڈرون حملوں میں نقصان کی اطلاعات غیر مصدقہ، افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا کی جانب سے جھوٹا پراپیگینڈہ بے نقاب کیا گیا۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں سرکردہ فتنہ الخوارج کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرونز کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے اپنے جدید الیکٹرانک دفائی آلات سے تباہ کر دیا. 

اعلامیے کے مطابق حملوں کی اس ناکام کوشش میں کسی بھی عسکری تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، تباہی کے بعد ڈرونز کا ملبہ گرنے کو افغان و بھارتی پراپیگینڈہ سیل بڑھا چڑھا کر پیش کرنے لگے. 

فیکٹ چیک

طالبان کا دعویٰ نہ صرف ہمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر سے بے نقاب ہوا بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے بھارتی پراسکیوں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی سرپرستی پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی. جبکہ نام نہاد افغان وزارت دفاع اس طرح کی من گھڑت اور جھوٹی کہانیاں پھیلانے کیلئے مشہور ہے. 

حال ہی میں اسی اکاؤنٹ سے پاک فضائیہ کے طیارے کو مار گرانے اور پائلٹ کا گرفتاری کا جھوٹا پراپیگینڈہ کیا گیا جسے بعد میں شرمندگی کے باعث ہٹانا پڑا.

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!