سلمان خان اور ایشوریہ بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوگئے

سلمان خان اور ایشوریہ بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوگئے

ایشوریہ رائے اور سلمان نے حال ہی میں اننت امبانی کی شادی میں شرکت کی
سلمان خان اور ایشوریہ بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2024

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل بھارت کے معروف صنعت کار مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی کئی ماہ تک چلنے والی شادی اختتام پذیر ہوگئی۔

اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی کے حوالے سے کئی تقاریب اور فنکشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے معروف ستاروں، سیاسی ، کاروباری شخصیات سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ کے تقریبا تمام ہی فنکار شریک ہوئے اور انہوں نے خوب ہلہ گلہ بھی کیا۔

شادی کی آخری تقریب میں ایشوریہ رائے اور سلمان خان بھی شریک ہوئے تاہم دو روز کے بعد اُن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

دعوی

سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اننت امبانی کی شادی میں ایشوریہ رائے اور سلمان خان کی بڑھتی قربتیں نہ صرف دیکھی گئیں بلکہ اس کا کئی لوگوں نے مشاہدہ کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔

صارفین کا دعویٰ تھا کہ ابھیشیک بچن سے جھگڑوں کے باعث ایشوریہ رائے ویسے ہی راہیں جدا کرچکی ہیں جس کی وجہ سے وہ اور سلمان ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔

حقیقت کیا ہے؟

تاہم اب اس تصویر کی حقیقت سامنے آئی، جس کے مطابق سلمان خان اور ایشوریہ رائے نے تقریب میں شرکت تو کی مگر کوئی ایسا منظر نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی دونوں ایک ساتھ نظر آئے۔

دراصل حقیقت یہ ہے کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی تصویر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

پروپیگنڈے کی وجہ؟

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں اداکارہ ایشوریہ رائے اپنی بیٹی آرادھیا کے ہمراہ فوٹو شوٹ میں نظر آئیں جبکہ فوٹو سیشن کے لیے پورا بچن خاندان علیحدہ سے تصویر بنوایا دکھائی دیا، جس سے یہ بات تو واضح ہوتی ہے کہ بچن خاندان میں کچھ تو گڑ بڑ چل رہی ہے۔

خیال رہے بالی ووڈ کی سابقہ معروف ترین جوڑی سلمان خان اور اشوریہ رائے نے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی 1999 کی کامیاب فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!