ایک گھر میں دو سے زائد میٹرز لگانے پر پابندی کی حقیقت سامنے آگئی

ایک گھر میں دو سے زائد میٹرز لگانے پر پابندی کی حقیقت سامنے آگئی

اطلاع سامنے آئی تھی کہ حکومت نے توانائی بحران اور گردشی قرضوں کو کم کرنے کیلیے یہ فیصلہ کیا ہے
ایک گھر میں دو سے زائد میٹرز لگانے پر پابندی کی حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

9 Jun 2025

حکومت کی جانب سے ایک گھر میں دو بجلی کے میٹرز لگانے پر پابندی کی حقیقت سامنے آگئی۔

معاملہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر یہ خبر بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی تھی کہ حکومت نے ایک ہی گھر میں دو میٹرز لگانے پر پابندی عائد کردی ہے اور مستقبل میں ہر گھر میں صرف ایک میٹر ہوگا۔

بتایا جارہا تھا کہ اس اقدام کا مقصد توانائی کے شعبے کے گردشی قرضوں اور شعبے کو منافع بخش بنانے کیلیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سلیب تبدیل ہو اور صارفین سے اضافی بل چارج کیے جائیں۔

اس معاملے پر سابق وفاقی وزیر اور لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھی ایکس پر ایک بیان جاری کیا اور فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بھی سلیب کا چکر ختم کردینا چاہیے کیونکہ جہاں 201 یونٹ ہو تو صارف کے بل پر بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

ایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی کی خبر پر وزارت پاورڈویژن نے وضاحت کی اور ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی کی خبروں کو جعلی و بے بنیاد قرار دیا۔

ترجمان پاور ڈویژن نے اپنے تردیدی بیان میں کہا کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی" کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی، گمراہ کن اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے کیونکہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔

نیپرا کی پالیسی

ترجمان نے کہا کہ نیپرا کنزیومر سروسز مینول 2021 کے مطابق علیحدہ پورشن، سرکٹ اور داخلی راستہ و کچن کی صورت میں دوسرا میٹر لگانے کی اجازت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط فائدے کو روکنے کے لیے قانون پہلے بھی موجود تھا اور اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ اس قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور بجلی کے میٹرز کے درست اور شفاف استعمال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے تعاون کریں تاکہ حقدار کو بروقت اور صحیح طریقے سے اسکا حق ملتا رہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!