بلوچستان کے ایک علاقے کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق
ویب ڈیسک
|
22 Feb 2024
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وفاقی وزارت صحت کے ترجمان نے لسبیلہ کے ماحولیاتی نمونے میں نہ صرف پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی بلکہ یہ بھی بتایا کہ یہ وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہورہا ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ وائرس کا اس طرح سے منتقل ہونا بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے، سرویلنس نظام پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ لگانے میں مؤثر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں۔
Comments
0 comment