ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین تیار کرلی
Webdesk
|
19 Mar 2024
کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے کتّے کے کاٹنے پر ریبیز سے بچاؤ کے لیے اینٹی ریبیز ویکسین ”ڈاؤ ریب“ تیار کرلی گئی ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے ”ڈاؤ ریب“ سے متعلق بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کی تیار کردہ ڈاؤ ریب نامی اینٹی ریبیز ویکسین متاثرین کو صرف ایک فون کال پر دستیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہابتدائی طور پر یہ سہولت صوبہ سندھ میں متعارف کرائی گئی ہے جسے بعد ازاں ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ ویکسین ایک فون کال کے 48 گھنٹے میں مطلوبہ مقام پر پہنچا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کے تحفظ کی ویکسین عام طور پر سرکاری اسپتالوں میں دستیاب نہیں ہوتی جس کے باعث متعدد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
صوبے میں پورے سال سگ گزیدگی کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی سیکڑوں کیسز سامنے آتے ہیں۔
Comments
0 comment