کراچی: دھڑ سے جڑی 2 نومولود بچیوں کی کامیاب سرجری

کراچی: دھڑ سے جڑی 2 نومولود بچیوں کی کامیاب سرجری

4 گھنٹے تک جاری سرجری میں چار بڑے اسپتالوں کے ماہر سرجنز نے حصہ لیا۔
کراچی: دھڑ سے جڑی 2 نومولود بچیوں کی کامیاب سرجری

Webdesk

|

2 Dec 2024

کراچی: نوشہروفیروز کی دھڑ سے جڑی 2 نومولود بہنوں کو کراچی میں قومی ادارہ برائے اطفال میں کامیاب سرجری کے بعد علیحدہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے بعد دونوں بچیوں کی حالت بہتر ہے، دھڑ سے جڑی نوشہروفیروز کی 2 نومولود بہنوں کی این آئی سی ایچ میں کامیاب سرجری کی گئی۔  

این آئی سی ایچ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4 گھنٹے تک جاری سرجری میں چار بڑے اسپتالوں کے ماہر سرجنز نے حصہ لیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر ناصر نے بتایا کہ دونوں بچیوں کی سرجری مفت کی گئی اور تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!