کراچی میں بچوں کے معذور کرنے والے وائرس کی موجودگی کا انکشاف
کراچی جنوبی اور چمن کے دو نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، ترجمان وزارت صحت
ویب ڈیسک
|
23 Dec 2023
کراچی اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کے دو اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان میں سے کراچی جنوبی اور چمن کے دو نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کا سب سے بہترین طریقہ پولیو ویکسینیشن ہے، پولیو پروگرام اہم گزرگاہوں پر مسافروں کی پولیو ویکسینیشن یقینی بنا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تارکین وطن کی ویکسینیشن کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے، والدین ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
Comments
0 comment