صرف پانی پر گزارا: نوجوان نے 21 دن میں 13 کلوگرام وزن کم کرلیا

صرف پانی پر گزارا: نوجوان نے 21 دن میں 13 کلوگرام وزن کم کرلیا

نوجوان نے بتایا کہ اُس نے 21 روز تک واٹر فاسٹنگ کی
صرف پانی پر گزارا: نوجوان نے 21 دن میں 13 کلوگرام وزن کم کرلیا

ویب ڈیسک

|

6 Jul 2024

مٹاپا ایک ایسی بیماری اور پریشانی ہے جس سے متاثرہ افراد ہی آپ کو درست انداز سے بتا سکتے ہیں۔

انسان کے موٹے ہونے کی مختلف وجوہات ہیں تاہم ان میں ایک وجہ بیماری ہے جس کے باعث صحت خراب بھی رہتی ہے۔

مٹاپے کا شکار افراد وزن کم کرنے کیلیے نہ صرف کھانے پینے میں خاص احتیاط (ڈائیٹ) کرتے بلکہ وہ ورزش، چہل قدمی، بھاگ دوڑ اور کچھ تو ادویات تک استعمال کرتے ہیں۔

ان میں سے شاز ہی ایسے افراد ہوتے ہیں جنہیں مستقل فائدہ ہوتا ہو کیونکہ کوئی بھی ایک چیز ترک کرنے پر وزن پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھتا ہے۔

اب کوسٹاریکا کے شہری نے واٹر فاسٹنگ یعنی صرف 21 دنوں تک کچھ کھائے پیئے بغیر پانی پر گزارا کر کے حیران کن طور پر اپنا وزن 13 کلو گرام کم کرنے کا دعوی کیا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے اپنی ویڈیو یوٹیوب پر بھی شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے صرف 21 دن میں 13 کلو گرام تک وزن کم کیا جبکہ وہ مزید بھی کم کریں گے۔

’ابتدا میں تو بہت مشکلات ہوئی، تھکاوٹ اور توانائی کی شدید کمی محسوس ہوئی مگر پھر چند دنوں کے بعد محسوس ہونے لگا کہ جسم صاف ہورہا ہے‘ : کوسٹریکا کے شہری نے مسرت بھرے انداز میں بتایا۔ ایڈیس ملر نے بتایا کہ وہ شروع میں دن میں چار لیٹر پانی پیتے تھے تاہم جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ اسے مزید پانی کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں 14 ویں روز کے بعد سے وہ اس معمول میں ایڈجسٹ ہوگئے۔

واٹر فاسٹنگ کیا ہے؟

جیسے روزے میں ایک خاص وقت تک ہر چیز کھانے پینے کی ممانعت ہوتی ہے ویسے ہی کچھ لوگ صحت و وزن کی بہتری کیلیے واٹر فاسٹنگ کرتے ہیں جس کے دوران انہیں صرف پانی پر گزارا کرنا ہوتا ہے اور یہ طریقہ دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ واٹر فاسٹنگ کے طبی فوائد ہوسکتے ہیں اور یہ بعض دائمی بیماریوں کے امکانات کو کم کر سکتا ہے، واٹر فاسٹنگ  جسم کی ری سائیکلنگ اور پرانے خلیوں کے اجزاء کو ٹوٹنے میں مدد کرتی ہے۔

-----

نوٹ: کوئی بھی ایسا تجربہ سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں اور ایسا کوئی کام نہ کریں جو آپ کی صحت کیلیے نقصان کا باعث بن سکتا ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!