بھارتی بزنس مین اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے پر گرفتار
Webdesk
|
8 Jan 2025
بھارتی ریاست کیرالہ کے مشہور و معروف تاجر بوبی چمنور کو جنسی ہراسانی کے الزامات کے تحت اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی)نے حراست میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملیالم اداکارہ ہنی روز کی شکایت پر پولیس نے تاجر بوبی چمنور کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس نے کیس رجسٹرڈ کرلیا ہے۔
بھارتی اداکارہ ہنی روزن نے بھارتی کاروباری شخصیت پر پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ چمنور نے بار بار نامناسب اور جنسی نوعیت کے تبصرے کیے، جس سے ان کے خاندان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے اداکارہ ہنی روز نے کہا کہ یہ دن ان کے لیے سکون کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی پنارائی وجین نے انہیں یقین دلایا تھا کہ اس معاملے میں سخت ایکشن لیں گے۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے رواں ہفتے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی سے متعلق بتایا تھا،اس کے بعد، انہیں سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ تاجر بوبی چمنور، چمنور گروپ کے چیئرمین ہیں جو زیورات کے کاروبار سے وابستہ ہیں ۔
Comments
0 comment