20 hours ago
ڈیلیوری بوائے نے سبینہ فاروق کو اضافی رقم واپس کردی، اداکارہ نے کیا کہا؟
سبینہ فاروق نے غلطی سے ڈیلیوری بوائے کو اضافی رقم دے دی تھی، جو اس نے ایمانداری سے واپس کردی۔

Webdesk
|
21 Feb 2025
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبینہ فاروق نے حال ہی میں ایک ڈیلیوری بوائے کی ایمانداری کا واقعہ اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیا۔
سبینہ فاروق نے غلطی سے ڈیلیوری بوائے کو اضافی رقم دے دی تھی، جو اس نے ایمانداری سے واپس کردی۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے ڈیلیوری بوائے کی دیانتداری اور اپنے کام کے لگن کی تعریف کی۔
انہوں نے بتایا کہ کسی طرح اضافی رقم رکھنے کا موقع ہونے کے باوجود ڈیلیوری بوائے نے انہیں رقم واپس کرنے کی کوشش جس سے وہ بہت متاثر ہوئیں۔
معاملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی ڈیلیوری بوائے کی ایمانداری کو سراہا جارہا ہے۔
Comments
0 comment