خلیل الرحمان قمر سے 15 دن بات ہوئی پھر انہوں نے ملنے کا کہا، ملزمہ

خلیل الرحمان قمر سے 15 دن بات ہوئی پھر انہوں نے ملنے کا کہا، ملزمہ

ملزمہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا
خلیل الرحمان قمر سے 15 دن بات ہوئی پھر انہوں نے ملنے کا کہا، ملزمہ

Webdesk

|

23 Jul 2024

متنازع اور معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کو جھانسے میں لاکر لوٹںے والی ملزمہ آمنہ عروج نے ساری حقیقت بتادی۔

خلیل الرحمان قمر کو دھوکے سے ہنی ٹریپ میں لاکر گھر بلانے اور پھر ساتھیوں کے ساتھ ملکر لوٹنے والی ملزمہ کا تعلق گوجرانوالہ ہے اور وہ مردوں کو دھوکا دہی کے ساتھ ساتھیوں کی مدد سے لوٹتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آمنہ عروج نے خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کیا اور وہ اس سے قبل کافی ہائی پروفائل لوگوں کو بھی اسی طرح ہنی ٹریپ کا شکار بناکر بھاری رقوم لوٹ چکی ہے۔

ملزمہ نے تفتیش کے دوران پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ خلیل الرحمان قمر سے میری 10 سے 15 دن تک فون پر بات ہوئی اور چیٹ کے دوران ہی تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا۔

ملزمہ نے دعوی کیا کہ ہمارے درمیان نازیبا چیٹس کا بھی تبادلہ ہوا جس پر خلیل الرحمان قمر نے جوابات بھی دیے اور دلچسپی ظاہر کی۔ آمنہ عروج نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے ملنے کا کہا تو میں نے اُنہیں گھر بلا لیا۔

ملزمہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!