لوگ میری غیر اخلاقی تصاویر کی تلاش میں رہتے ہیں، درفشاں سلیم

لوگ میری غیر اخلاقی تصاویر کی تلاش میں رہتے ہیں، درفشاں سلیم

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
لوگ میری غیر اخلاقی تصاویر کی تلاش میں رہتے ہیں، درفشاں سلیم

Webdesk

|

22 May 2024

پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم  کا کہنا ہے کہ  ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی کامیابی کے بعد سے لوگ سوشل میڈیا پرمیری غیراخلاقی تصاویر ڈھونڈتے رہتے ہیں۔

خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کے حالیہ انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سے لوگوں نے کئی بار ایک ہی ویڈیو بھیجی اور جب میں نے اسے کھول کر دیکھا تو میں حیران رہ گئی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے جو ویڈیو دیکھی اس میں تھا کہ ڈرامہ سیریل عشق مرشد کو بہت زیادہ سرچ کیا جارہا ہے اور اس ڈرامے کی ہیرین کے بارے میں سب سے زیادہ جو سرچ کیا جارہا ہے وہ ہے درِفشاں کی بولڈ تصاویر۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسے مردوں کی ذہنیت پر افسوس ہوتا ہے کیونکہ ہمارے یہاں سب سے زیادہ مرد حضرات ہی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور مرد ہی اداکارائوں کی بولڈ تصاویر کی تلاش میں رہتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!