5 hours ago
ماضی کی اداکاراؤں کی خوبصورتی کا راز کیا تھا؟ بشری انصاری نے ٹوٹکا بتا دیا
اداکارہ نے سردیوں میں جلد نرم و ملائم رکھنے کا آسان نسخہ بتایا
ویب ڈیسک
|
18 Dec 2024
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے موسم سرما میں خشک جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کا آسان نسخہ بتا دیا۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
انہوں نے جلد کا خیال رکھنے کیلیے کریموں کے بجائے گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور بتایا بچپن میں ایک نسخے کے بارے میں سنا تھا کہ لوگ گلیسرین میں تھوڑا لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر اسے اپنے چہرے، ہاتھوں اور گردن پر لگا لیں تو جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ماضی کی ہماری جتنی بھی خوبصورت اداکارائیں ہیں وہ بھی اس ہی نسخے کو استعمال کرتی تھیں یہی وجہ تھی کہ ان کی جلد اتنی چمکدار اور بے داغ ہوتی تھی۔
Comments
0 comment