ماہرہ خان دوران انٹرویو آبدیدہ ہوگئیں

ماہرہ خان دوران انٹرویو آبدیدہ ہوگئیں

ماہرہ خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ ایک مختصر تقریب میں نکاح کیا تھا۔
ماہرہ خان دوران انٹرویو آبدیدہ ہوگئیں

Webdesk

|

17 Dec 2024

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ماہرہ خان اپنی شادی کے لمحات یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنی شادی کے دن اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ گزارے خاص لمحے کو یاد کیا اور بتایا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کا بیٹا انہیں "اسپیشل دن" پر واک کرائے۔

ماہرہ خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ ایک مختصر تقریب میں نکاح کیا تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بچے پر فخر تھا۔ میں چاہتی تھی کہ وہ مجھے واک کرائے، اور اس نے ایسا ہی کیا۔

انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے جنوبی ایشیا میں خواتین کے دوبارہ شادی کے تصور پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا تھا جیسے اللہ نے میری زندگی کے ہر اچھے عمل کو جوڑ کر مجھے اس لمحے کا صلہ دیا۔

 میں مسلسل الحمدللہ کہہ رہی تھی اور اپنے بیٹے پر بہت فخر تھا۔ماہرہ خان، جو کہ ہم سفر اور رئیس جیسے مشہور ڈراموں اور فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں، نے بتایا کہ انہیں اللہ کی طرف سے یہ لمحہ تحفے میں ملا۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی، لیکن وہ 2015 میں علیحدہ ہو گئیں۔ ماہرہ اور ان کے پہلے شوہر کا ایک 13 سالہ بیٹا اذلان ہے۔

 ماہرہ نے بول، منٹو، ایکٹر ان لا، رئیس، ورنہ، اور 7 دن محبت ان جیسی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو بکھیرا ہے اور وہ پاکستان شوبز کی دنیا میں ایک معتبر مقام رکھتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!