مریم نواز کا محمد عامر سے رابطہ، شکایت دور کردی

مریم نواز کا محمد عامر سے رابطہ، شکایت دور کردی

مریم نواز نے قیمتی وقت نکال کر مجھے کال کی، ساری غلط فہمی دو ہوگئی
مریم نواز کا محمد عامر سے رابطہ، شکایت دور کردی

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سے رابطہ کر کے اُن کی شکایت دور کردی۔

محمد عامر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک پیغام جاری کرکے مریم نواز سے نوٹس لینے اور ڈپٹی کمشنر ملتان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے میچ کے دوران مبینہ طور پر میرے اہلخانہ کے ساتھ بدسلوکی کی، تکبرانہ انداز سے انہیں میچ کے دوران باہر نکال دیا، یونیفارم میں طاقت کا یہ غلط استعمال ناقابل برداشت ہے!۔

واضح رہے کہ 26  فروری کو ضلعی انتظامیہ کے افسران نے محمد عامر، عمر امین اور معین خان کی فیملیز کو پلیئرز باکس سے باہر کر دیا جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!