7 hours ago
نامور اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے
علی رضا کی اس پوسٹ کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Webdesk
|
9 Aug 2026
کراچی: پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے۔
علی رضا نے اپنے والد کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے شیئر کی۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بیشک ہم نے اللہ ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے مزید بتایا کہ ان کے والد کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ہی اداکار نے والد کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔
علی رضا کی اس پوسٹ کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment