ریچا چڈھا اورعلی فضل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ریچا چڈھا اورعلی فضل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ریچا چڈھا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے انسٹاگرام پر دی۔
ریچا چڈھا اورعلی فضل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Webdesk

|

21 Jul 2024

ممبئی : معروف بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریچا چڈھا کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے انسٹاگرام پر دی۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کرنے کے بعد ان چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل جوڑے نے حمل کا فوٹو شوٹ بھی کروایا تھی جسے انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار علی فضل اور اداکارہ ریچا چڈھا سال 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں ایک ساتھ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!