شعیب ملک کا دوسری خواتین سے میل ملاپ، بیٹی نے خلع لی، والد ثانیہ مرزا

شعیب ملک کا دوسری خواتین سے میل ملاپ، بیٹی نے خلع لی، والد ثانیہ مرزا

شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے خاموشی توڑ دی
شعیب ملک کا دوسری خواتین سے میل ملاپ، بیٹی نے خلع لی، والد ثانیہ مرزا

ویب ڈٰیسک

|

20 Jan 2024

ثانیہ مرزا کے والد نے اپنے سابق داماد کی دوسری شادی پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کردی اور بتایا ہے کہ بیٹی نے خلع لیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو مین ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے کہا کہ "یہ خلع ہے اور ایک مسلمان عورت اپنے شوہر سے یکطرفہ امور پر طلاق لینے کا شرعی حق رکھتی ہے"۔

بھارتی میڈیا نے مرزا کے فیملی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ "شعیب ملک کے دوسری خواتین کی طرف جھکاؤ اور بڑھتے ہوئے تعلقات پر ثانیہ مرزا خوش نہیں تھیں، انہوں نے کافی عرصے تک ان سب کو نظر انداز کیا اور پھر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ثانیہ اور شعیب کے درمیان 2010 میں شادی ہوئی اور پھر دونوں کے ہاں بیٹے اذلان کی پیش ہوئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!