سیف علی خان پر حملہ نہیں ہوا! بھارتی وزیر نے اداکار کو کچرا قرار دے دیا
Webdesk
|
23 Jan 2025
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے خلاف بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ پورٹ نے زہر اگلنا شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ سیف علی خان کو چاقو کے حملے کے نتیجے میں 6 زخم آئے لیکن اس کے باوجود مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے اداکار کے 6 دن اسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارج ہونے کے ایک دن بعد ہی سیف علی خان پر من گھڑت الزام عائد کردیا۔
بھارتی وزیر نے سیف علی خان کو کچرے سے تشبیہ دیتے ہوئے شک کا اظہار کیا کہ انہیں چاقو مارا بھی گیا تھا یا پھر وہ ایکٹنگ کر رہے تھے؟
انہوں نے سیف علی خان کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سامنے آنے کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے ان پر الزام تراشی کی ہے۔
بھارتی وزیر نے کہا کہ دیکھیں کہ بنگلادیشی لوگ ممبئی میں کیا کر رہے ہیں، وہ سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوئے، پہلے یہ سڑکوں پر کھڑے ہوتے تھے اور اب یہ گھروں میں گھسنے لگے ہیں۔
بی جے پی کے وزیر نے کہا کہ شاید یہ بنگلادیشی سیف علی خان کو لے جانے آئے تھے، یہ اچھی بات ہے، کوڑا کرکٹ اٹھانا چاہیے۔
واضح رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا تھا۔
حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی۔
Comments
0 comment