سیف علی خان پر حملے کا ملزم گرفتار، ابتدائی بیان میں اہم انکشاف

سیف علی خان پر حملے کا ملزم گرفتار، ابتدائی بیان میں اہم انکشاف

گرفتار کئے گئے ملزم کی شناخت 31سالہ آکاش کیلاش کنوجیا کے نام سے ہوئی ہے
سیف علی خان پر حملے کا ملزم گرفتار، ابتدائی بیان میں اہم انکشاف

Webdesk

|

18 Jan 2025

بھارتی فلم اسٹار سیف علی خان پر چاقو حملے کے دو دن بعد ایک ملزم کو بھارتی ریاست چھتیش گڑھ میں حراست میں لے لیا،جس کو ممبئی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزم کی شناخت 31سالہ آکاش کیلاش کنوجیا کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں ڈورگ ریلوے اسٹیشن میں گرفتار کرلیا گیا ہے ،تاہم ممبئی پولیس اس کی تصدیق کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق ریلوے پروٹیکشن فورس آر پی ایف کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ ملزم کو ممبئی پولیس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ممبئی-ہوارا جنینسواری ایکسپریس سے حراست میں لیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر ٹکٹ کے سفر کر رہا تھا اور اس وقت گرفتار کیا گیا جب ریل ڈورگ اسٹیشن پہنچی تھی اور ملزم جنرل کمپارٹمنٹ میں بیٹھا ہوا تھا تاہم اسے گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آر پی ایف کے مطابق ممبئی پولیس نے ملزم کی تصویر، ریل کا نمبر اور مقام کی تفصیلات بھیج دی تھیں، جس کے بعد اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس وقت آر پی ایف کی حراست میں ہے۔

عہدیداروں کے مطابق ممبئی پولیس کو ویڈیو کال کے ذریعے ملزم سے بات کرائی گئی اور ایک ٹیم بھی روانہ ہوگئی ہے جو ملزم کی شناخت کی تصدیق کرے گی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے پہلے بتایا کہ وہ ناگپور جا رہا تھا پھر کہا کہ وہ بیلاسپور جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ چھوٹے نواب سیف علی خان کو چاقو کے 6 وار کیے گئے تھے، جس سے ان کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے قریب زخم آئے تھے، جس کے بعد انہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور 5 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران زخم سے تیزدھار آلے کا ایک ٹکڑا بھی نکال لیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!