ثانیہ مرزا نے دوسری محبت تلاش کرنا شروع کردی؟

ثانیہ مرزا نے دوسری محبت تلاش کرنا شروع کردی؟

ثانیہ مرزا کا دوسری محبت تلاش کرنے کے حوالے سے انٹرویو
ثانیہ مرزا نے دوسری محبت تلاش کرنا شروع کردی؟

ویب ڈیسک

|

4 Jun 2024

 بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دوسری محبت کی تلاش شروع کردی۔

بھارت کے کامیڈی شو میں کامیڈین کپل شرما کے ساتھ گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں محبت تلاش کررہی ہوں اور مجھے اس کو ڈھونڈنا ہے۔

یہ جواب انہوں نے میزبان کپل شرما کے سوال ’شاہ رخ خان نے آپ سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ آپ پر فلم بنی تو محبت کا کردار وہ ادا کریں گے‘ کا جواب دیتے ہوئے دیا۔

ثانیہ مرزا کے اس جواب کے بعد مختلف قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں اور صارفین طرح طرح کے اندازے لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی 2010 میں پسند کی شادی ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹے اذہان مرزا کی پیدائش ہوئی۔ 

قومی کرکٹر نے شعیب ملک نے 2024 کے اوائل میں میں اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی رچا لی جس کے بعد ثانیہ مرزا کے اہل خانہ نے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی (طلاق) کی تصدیق کردی تھی۔ 

مرزا خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو عوام سے دور رکھا ہے تاہم یہ بتانا ضروری ہے کہ چند ماہ قبل انہوں نے شعیب ملک سے طلاق لے لی ہے‘۔ اہل خانہ نے میڈیا سمیت تمام لوگوں سے مطالبہ کیا تھا کہ ثانیہ مرزا مشکل وقت سے گزر رہی ہیں لہذا اُن کی نجی زندگی اور باتوں کا احترام کیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!