’تم دوسروں کے ساتھ مصروف رہو‘ دبئی کی شہزادی نے شوہر کو طلاق دے دی
ویب ڈیسک
|
17 Jul 2024
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے ایک دھماکہ خیز انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی "طلاق" کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی شہزادی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر طلاق کا اعلان کیا جس پر انہیں ساڑھے تین لاکھ سے زائد لوگ فالو کررہے ہیں۔
اس پوسٹ میں شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے شوہر کو مخاطب کر کے لکھا کہ "پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے کے ساتھ مصروف ہیں، میں اس پوسٹ کے ذریعے طلاق کا اعلان کرتی ہوں‘۔
شیخہ مہرہ نے اس کے ساتھ تین بار ’میں طلاق دیتی ہوں،طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں‘ کے الفاظ بھی لکھے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنا تعارف سابق اہلیہ کے طور پر پوسٹ میں کروایا۔
متعدد صارفین کا خیال ہے کہ شیخہ مہرہ نے شوہر سے علیحدگی دوسری خواتین کی طرف راغب ہونے یا تعلقات قائم کرنے کی وجہ سے کی ہے جبکہ اس سے قبل شیخ منا کو سمجھایا بھی گیا ہوگا۔
اس جوڑے نے بظاہر انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے اور شیخہ ماہرہ نے شیخ منا کے ساتھ اپنی پروفائل سے کوئی بھی تصویر ہٹا دی ہے۔
Comments
0 comment