سرکاری حج پالیسی کا اعلان، اخراجات، درخواستوں کی تاریخ اور کوٹے کی تفصیلات جانیے
ویب ڈیسک
|
12 Nov 2024
سال 2025 میں حج کیلئے درخواستوں کی وصولی 18نومبر سے شروع ہوگی، چھ دسمبر کو قرعہ اندازی ہوگی حج اخراجات گیارہ لاکھ ہوں گے جو تین قسطوں میں رقم جمع کرائے جاسکیں گے۔
یہ اعلانات وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حج پالیسی کے موقع پر کیے اور انہوں نے کہا کہ ہر سو حاجی کے ساتھ ایک معاون حج ہوگا جو گھر سے لیکر واپس گھر آنے تک ان کی رہنمائی کرے گا۔
وزارت مذہبی امور میں آئندہ سال کیلئے حج پالیسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک لاکھ اناسی ہزار حج کوٹہ ہے پچاس فیصد نجی اور پچاس فیصد سرکاری میں تقسیم ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی حج پالیسی کے مطابق دوہزار سے کم کوئی ٹورحج گروپ نہیں ہوگا، سرکاری حج کے خواہش مند اخراجات کی رقم تین قسطوں میں جمع کرائیں گے۔
درخواست کے ساتھ دو لاکھ نام نکلنے پر چار لاکھ اور بقیہ حج پر جانے سے پہلے جمع کرانا ہوں گے عازمین حج کو آسانی ہوگی بارہ سال سے کم عمر بچے نہیں جاسکیں گے فوت ہونے والے حجاج کے لئے دس لاکھ سے بیس لاکھ معاوضہ ورثاکے لئے کردیا گیا ہے میجر زخمیوں کے لئے دس لاکھ کا معاوضہ کردیا گیا ہے دس لاکھ پچہتر ہزار گیارہ لاکھ پچہتر ہزار روپے حج پیکجز ہوں گےہم نے گھر سے گھر تک سکیم شروع کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اگلے حج کے بعد پوسٹ پریس کانفرنس کریں گے جس میں تفصیل سے شکایات اور ان کے ازالے کا بتائیں گے منشیات لیکر سعودی عرب جانے والوں کے خلاف سختی کی جائے گی، ایسی قانون سازی ہونی چاہئے کہ بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے واپس آتے ہی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلئے جائیں گے۔
Comments
0 comment