عدت میں نکاح کیس پر ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی
Webdesk
|
13 Jun 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدت میں نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی رکورٹ نے سیشن کورٹ کو 10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں یہ بھی لکھا کہ اگر انکے خلاف فیصلہ آتا ہے تو وہ ہائیکورٹ میں ہی چیلنج کریں گے
Comments
0 comment