علیمہ خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں، گھیرا مزید تنگ

علیمہ خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں، گھیرا مزید تنگ

علیمہ خان کو ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے طلب کرلیا
علیمہ خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں، گھیرا مزید تنگ

ویب ڈٰیسک

|

3 Feb 2024

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان  کے خلاف ایف آئی اے  کاونٹر ٹیررازم نے مبینہ ریاست مخالف نفرت انگیزی پھیلا کر فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے  پر  بھی انکوائری کاآغاز کردیا.

علیمہ خان کو 6 فروری کو صبع 11 بجے کاونٹر ٹیررازم ونگ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر طلب کیاگیا ہے۔

ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ  کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹیگیشن اعجاز احمد شیخ کی جانب سے علیمہ خان کو ارسال کیے گیے طلبی نوٹس میں تحریر کیاگیا ہے ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ میں سکیشن آفیسر ایف آئی اے پالیسی  وزارت داخلہ کی درخواست پر ریاست مخالف سرگرمیوں، نفرت انگیز مواد پھیلانے  و مجرمانہ سازش کرکے عوام و فوج میں تقسیم پیدا کرنے کے الزامات کے تحت انکوائری نمبر 4/24  درج کی گئی ہے۔

سمن میں کہا گیا ہے کہ جس پر تحقیقات جاری ہیں لہذا 6 فروری کو دن گیارہ بجے  کاونٹر ٹیررازم ونگ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد پیش ہوں نوٹس  160سی آر پی سی کے تحت جاری کیا گیا۔

نوٹس میں علیمہ خان سے  کہاگیا ہے  انکوائری  پیش ہوں اگر پیش نہیں ہوتیں تو سمجھا جائے گا کہ انکے  پاس صفائی کے لیے کچھ نہیں اور ایسی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گا۔

نوٹس علیمہ خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے پتے پر طلبی کا نوٹس ارسال کیا ہے۔ یاد رہے کہ علیمہ خان کو اس سے قبل آج دن گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی طلب کررکھا تھا جو مقررہ وقت تک وہاں پیش نہیں ہوئیں تھیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!