عمران خان کی کارکنان کو پرامن احتجاج کی ہدایت
عمران خان کی خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کی بھی ہدایت
ویب ڈیسک
|
10 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے پارٹی امیدواروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی نتائج حق میں آنے تک اپنے علاقوں میں مظاہرہ کریں۔
پی ٹی آئی کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے پوری قوم کو تاریخی فتح پر مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطابق ہم 180 سے زائد نشستیں جیت چکے ہیں، مگر دھاندلی کر کے انہیں کم کیا گیا۔
بیرسٹر عمر کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سادہ اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی، یہ ہدایت بھی عمران خان نے کی ہے۔
Comments
0 comment