عمران خان نے فوج اور کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی، علی محمد خان

عمران خان نے فوج اور کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی، علی محمد خان

عمران خان نے سیاسی بات کی تھی، رہنما پی ٹی آئی
عمران خان نے فوج اور کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی، علی محمد خان

Webdesk

|

4 Jun 2024

رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی بات کی ہے کسی ادارے یا اپنی فوج کے خلاف بات نہیں کی۔ 

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی طرز پر کہا کہ جمہوریت میں عوامی مینڈیٹ کو عزت دیں، جس کو ووٹ پڑا ہے اس کو حکومت بنانے دیں جیسے ماضی میں شیخ مجیب کو ووٹ پڑا تھا تو اس کو عوام نے ووٹ دیا تھا جنرل یحیی کچھ اور بات کر رہا تھا اور بھٹو نے نعرہ لگایا کہ ادھر ہم ادھر تم اور نتیجہ کیا نکلا۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہماری بات اب بھی سیاسی یے کہ جس کو ووٹ پڑا اس کو حکومت بنانے دیں عوام نے مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا تھا فارم 47 پہ جب آپ لوگوں کو لے کر آتے ہیں تو عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت ایک طرف ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی نے حمود رحمان رپورٹ پڑھنے کا صرف اس لیے کہا کہ پتہ لگے کیوں مینڈیٹ پر ڈاکے پڑتے ہیں اس ملک میں کوئی غدار نہیں ہے، سیاسی نقطہ نظر کے حوالے سے اختلاف ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!