عمران خان نے وزیراعظم اور وزیراعلی ’کے پی‘ کیلیے 2 ناموں کا اعلان کردیا
عمران خان نے وزیراعظم کیلیے علی محمد خان اور وزیراعلیٰ کیلیے علی امین گنڈا پور کا نام دیا ہے
ویب ڈیسک
|
10 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی محمد خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کردیا۔
سینئر صحافی اور انسانی حقوق کارکن انور لودھی نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے علی محمد خان کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی 91 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
Comments
0 comment