عمران خان پر درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی
وزارت داخلہ نے رپورٹ جمع کروا دی
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2024
بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی۔
وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 99 اور خیبر پختون خوا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 76 مقدمات درج ہیں۔
ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی پر 7 مقدمات اور انکوائریز زیرِ التواء ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیب میں بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات زیرِ التواء ہیں۔
توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل بھی زیرِ التواء ہے۔بانی پی ٹی آئی پر اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں احتجاج سے متعلق بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment