عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کیسز میں ضمانت منظور

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کیسز میں ضمانت منظور

عمران خان کی 12 اور شاہ محمود قریشی کی 13 مقدمات میں ضمانت منظور
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کیسز میں ضمانت منظور

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2024

سانحہ 9 مئی سے متعلق  کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی  کی ضمانت منظور ہو گئی۔

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 کے کیسز میں ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

 بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملہ سمیت 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی اور عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں اس لیے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

 رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بھی 13 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی رہائی کا امکان نہیں کیونکہ دونوں رہنما سائفر کیس میں سزا یافتہ ہیں۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!