اعتزاز احسن کا جیل سے باہر آنے کیلیے عمران خان کو بڑا مشورہ

اعتزاز احسن کا جیل سے باہر آنے کیلیے عمران خان کو بڑا مشورہ

عمران خان بیک ڈور آصف زرداری سے رابطہ کریں تو بہت سے راستے کھل سکتے ہیں
اعتزاز احسن کا جیل سے باہر آنے کیلیے عمران خان کو بڑا مشورہ

ویب ڈیسک

|

4 Jun 2024

سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو جلد جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہے۔ 

انہوں نے اپنے لیے خود رکاوٹیں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئیر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ انسان کو نرم مزاج ہونا چاہیے۔ یہ رویہ نہیں ہونا چاہیے کہ کسی سے بات نہیں کرنی۔

انہوں نے کہا کہ رویہ یہ ہونا چاہیے کہ بات ہر ایک سے کریں، چاہے کسی کی نہ مانیں، اب کسی سے نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی نے کافی سخت پالیسی بنالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بیک چینل سے صدر آصف زرداری سے ملیں تو بہت سے دروازے کھل سکتے ہیں لیکن عمران خان کا معاملہ یہ ہے کہ ہم نے چوروں سے نہیں ملنا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہے۔ انہوں نے اپنے لیے خود رکاوٹیں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!