عوام رشوت مانگنے والے افسر کا سرپھاڑ دیں، علی امین گنڈاپور
رشوت مانگنے والے افسر کے سر پہ اینٹ مارو اور نام میرا لو
Webdesk
|
20 Mar 2024
پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا نے عوام کو رشوت مانگنے والے افسر کا سر پھاڑنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ راشی افسر کے سر پہ اینٹ ماردیں اور میرا نام لیں۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے گاؤں سید علیاں میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے رشوت ستانی کے خلاف بڑا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں! رشوت مانگنے والے افسر کے سر پہ اینٹ مارو اور نام میرا لو، افسر یا اہلکار کسی بھی محکمے کا ہو اس کا سر پھاڑ دو، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بناؤ۔
رشوت لینے والے کے بیٹے کو کہو آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے، عوام غیرت کا مظاہر کرے اور رشوت خور کو موقع پر سزا دے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو کہتا ہوں رشوت لینے اور دینے والا دونوں دوزخی ہیں مجھے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں رشوت مانگ رہا ہے۔
Comments
0 comment