پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا

چاند نظر آنے کی شہادتیں مختلف شہروں اور علاقوں سے موصول ہوئیں
پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2024

رویت ہلال کمیٹی نے ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد ملک میں ماہ شوال 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

ملک میں شوال المکرم (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام بھی شریک ہوئے۔

کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوا۔

کراچی، پنجاب، پشاور، مردان، وزیرستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادات موصول ہوئیں جس پر رویت ہلال کمیٹی نے 10 اپریل کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!