عید الاضحی کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

عید الاضحی کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوگا
عید الاضحی کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک

|

4 Jun 2024

رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحجۃ 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس 7 جون بروز جمعے کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس پشاور، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ سمیت دیگر مقامات پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں 7 جون بروز جمعہ 29 ذیقعد ہوگی اور اسی روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں 8 جون بروز ہفتہ یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر عیدالاضحیٰ ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!