آصف علی زرداری کے صدر بننے پر ایان علی نے کیا کہا؟

آصف علی زرداری کے صدر بننے پر ایان علی نے کیا کہا؟

قابل احترام آصف علی زرداری ایک بار پھر سربراہِ مملکت بن گئے ہیں اور ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں
آصف علی زرداری کے صدر بننے پر ایان علی نے کیا کہا؟

Webdesk

|

12 Mar 2024

 کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے پر ماڈل ایان علی نے بھی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا کی سائٹ پر ایان علی نے ایک اپنا انٹرویو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ماڈل ایان علی کا کلپ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ قابل احترام آصف علی زرداری ایک بار پھر سربراہِ مملکت بن گئے ہیں اور ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں، سو فیصد ہم کرتے ہیں۔

14 مارچ 2015 کو ماڈل ایان علی کو اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 50 لاکھ ڈالر سے زائد یو اے ای اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ 

اس کیس ماڈل 4 ماہ تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہیں اور ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

2 سال تک ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوتی رہی ہیں، تاہم2017 میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!