آصف زرداری کا بطور صدر تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ
آصف علی زرداری کو بطور صدر 8 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ ملنی تھی
Webdesk
|
12 Mar 2024
پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں کی وجہ سے اپنی 800,000 روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے کا اعلان صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے منگل کو مائیکروبلاگنگ سائٹ X پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "صدر نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنا ضروری سمجھا اور اپنی تنخواہ چھوڑنے کو ترجیح دی۔"
Comments
0 comment