بانی پی ٹی آئی سے متعلق منظور وسان کی بڑی پیش گوئی

بانی پی ٹی آئی سے متعلق منظور وسان کی بڑی پیش گوئی

عمران خان اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق منظور وسان کی بڑی پیش گوئی

Webdesk

|

1 Oct 2024

کراچی :  پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عمران خان کے جیل سے باہر آنے یا نہ آنے سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔

سیاسی پیش گوئیوں اور خوابوں کے حواے سے مشہور سابق صوبائی وزیر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل سے باہر آنے یا نہ آنے سے متعلق کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواؤں میں پھنس چکے ہیں۔

وسان ہاؤس کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کچھ عرصے مزیدجیل میں رہیں گے۔ وہ احتجاج کروا کر اپنے لیے ریلیف لینا چاہتے ہیں، مگر ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں، وہ پریشر میں نہیں آئیں گے۔

منظور وسان نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے نے بڑھکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ حکومتی سسٹم چلے گا، مگر چہرے تبدیل ہوں گے۔ شہباز شریف سمجھ دار آدمی ہیں، موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھاگئے توبچ جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!