بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد جاں بحق

بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد جاں بحق

مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات کے حوالے سے ابھی تک معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔
بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد جاں بحق

Webdesk

|

25 Aug 2024

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس کو خوفناک حادثے کے باعث 29افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات کے حوالے سے ابھی تک معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو بس سے نکالا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہوٹہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔

ایس ایچ او تھان کہوٹہ کے مطابق بس حادثہ آزاد پتن روڈ اولہاڑ پل کے قریب پیش آیاہے، حادثہ جہاں پر پیش آیا ہے یہ کہوٹہ کی حدود ہے،کہوٹہ میں حادثے کی جگہ پولیس، ریسکیو اور انتظامیہ موجود ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!